ادویات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی، ادویات ضبط

   

حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ڈرگ کنٹرول اڈمنسٹریشن حکام نے ادویات کی غیر قانونی ذخیرہ اور فروخت کرنے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے تکارام گیٹ کے علاقہ میں ایک کلینک پر چھاپہ مارتے ہوئے منشیات کے لائسنس کے بغیر فروخت کی جانے والی ادویات کا پتہ لگایا۔ کلینک میں 27 اقسام کی ادویات کے بھاری ذخیرہ کو حکام نے ضبط کرلیا۔ یہ چھاپے بی گوند ڈرگ انسپکٹر سکندرآباد، جی انیل ڈرگ انسپکٹر ملک پیٹ، پی رینوکا ڈرگ انسپکٹر مشیرآباد اور ایم سریندر ڈرگ انسپکٹر بیگم پیٹ نے مشترکہ طور پر چھاپے مارے۔ کلینک سے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے۔ ڈی سی اے نے منشیات 1954 ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے لیبل پر گردے کی پتھری اور بخار کم کرنے جیسے گمراہ کن وعدوں کے ساتھ مارکٹ میں گردش کرنے والی دوائیں بھی ضبط کرلیں۔ ڈی سی اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی تیاری کرنے والے افراد کے متعلق اگر معلومات ہوں تو وہ ٹول فری نمبر 1800-599-6969 پر اطلاع دیں۔ (ش)