جے پور: راجستھان کے دارالحکومتجے پور میں ادے پور واقعہ کے خلاف احتجاج میں آج بازار بند ہیں۔یونائیٹڈ ٹریڈ فیڈریشن کی کال پر بند کے دوران شہر کے پارک سمیت کئی بازار بند ہیں۔ تاہم، اس دوران ضروری خدمات ادویات کی دکانیں وغیرہ کھلی ہیں۔ اس بند کو وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)، بجرنگ دل سمیت کئی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے اور کئی ٹیمیں بنا کر بند کو پرامن اور کامیاب بنانے کے لئے بازار میں اس کے لئے اپیل بھی کی جارہی ہے ۔بند کے باعث دکانیں بند ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس دوران کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی۔