اذان نے غیر مسلم گلوکار کی زندگی کیسے بدلی

,

   

دوبئی : اکثر انسان کی زندگی میں آنے والی تبدیلی اس کی زندگی یکسر تبدیل کر دیتی ہے، ایسا ہی کچھ معروف گلوکار اور باکسر کے ساتھ ہوا جب دونوں نے اسلام قبول کیا۔متحدہ عرب امارات میں دار البار سوسائٹی اور دی اسلامک انفارمیشن سینٹر کی جانب سے افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں سے کئی معروف باکسررز اور ریپرز نے اپنی داستان کے بارے میں بتایا کہ اسلام نے ان کی زندگی کس طرح بدل دی۔ سابق امریکی میوزک ریپر لون جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام امیر محدث رکھا۔تقریب سے اظہار خیال میں ان کا کہنا تھا کہ 2005 میں میں متحدہ عرب امارات میں لے اوور کیلئے موجود تھا، جبکہ میں تنزانیہ کے لیے جا رہا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ تھا، جب میں نے اذان کی آواز سنی۔ سابق گلوکار بتاتے ہیں کہ اس آواز نے میری توجہ خوب سمیٹی، جس کے بعد کئی ممالک گھوما، اور پھر بالآخر 2008 میں ابو ظہبی کے ایک ہوٹل میں میں مسلمان ہو گیا۔گلوکار کے مطابق اذان کے لمحے نے ان کی زندگی کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ واضح رہے2011 میں بلجئیم میں سابق گلوکار کو ہیروئین بیچنے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی، تاہم گلوکار نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا، جبکہ آج تک ان کا موقف ہے کہ وہ بے قصور تھے۔