حیدرآباد۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ کے علاوہ اپنے بیٹے اذہان کی اپنی بہن انم مرزا کے ساتھ ویڈیوکو بھی پوسٹ کیاجس میں دکھایاگیا ہے کہ انم مرزا اپنے بھانجے کے ساتھ لاڈکر رہی ہیں۔ ثانیہ نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے فوری بعد لی گئی تصویر کو بھی پوسٹ کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے ٹھیک ایک سال پہلے آپ اس دنیا میں آئے اور ہماری دنیا بن گئے ۔ پیدائش کے دن کی آپ کی مسکراہٹ ہر جگہ جہاں آپ جارہے ہیں مسکراہٹ بکھیر رہی ہے ۔ ٹینس اسٹار نے اپنے ایک اورٹوئیٹ میں کہا میرے ننھے بچے کو سالگرہ کی مبارکباد۔ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی ہرکام جو آپ کریں وہ آپ کو دے اورآپ کی خواہش کو پوری کرے ۔