اراضی تنازعہ‘ محکمہ جنگلات کے ملازمین اور کسانوں میںہاتھا پائی

   

کسانوںکے حملہ میں فاریسٹ آفیسر زخمی ‘ پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ

کاغذنگر ۔ 30 ؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر منڈل کے سرسالا گاؤں میں آج جنگلات محکمہ کے ملازمین اور گذشتہ 40 سالوں سے فاریسٹ اراضی پر کاشت کرتے آ رہے کسانوں کے درمیان دو مہینوں سے تنازعہ چل رہا تھا ۔ لیکن آج کسانوںنے فاریسٹ اراضی پر زبرستی ہل چلانے کی کوشش کی ۔ لیکن فاریسٹ رینج آفیسر کاغذنگر شریمتی انیتا نے محکمہ پولیس عہدیداروں کے ہمراہ کسانوں کو روکنے کی کوشش کی ۔ لیکن عوام اور کسانوں نے فاریسٹ عہدیداروں کی بات ماننے سے انکار کر دیا ۔ تب فاریسٹ عہدیداروں اورپولیس نے کسانوں کو حراست میں لینے کی کوشش کی ۔ لیکن رکن اسمبلی کے بھائی اور موجودہ ضلع پریشد وائس چیرمین کے کرشنا نے اپنے حامیوں کے ساتھ فاریسٹ اراضی اور تنازعہ والے مقام پر پہنچ گئے ۔ اور ایک طرف محکمہ فاریسٹ عہدیداروں اور دوسری طرف عوامی نمائندہ ضلع پریشد وائس چیرمین کے حامیوں نے کرشنا کے حامیوں نے حملہ میں فاریسٹ رینج آفیسر انیتا بری طرح زخمی ہوگئی اور مقامی پولیس صرف تماشائی بنی ہوئی تھی ۔ گاوں والوں ‘ کسانوں اور وائس چیرمین کے حامیوں کی جانب سے فاریسٹ عہدیداروں پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کر دیا گیا ۔ بعدازاں زخمی خاتون ایف آر او انیتا نے مقامی نامہ نگاروں کو علاج کے دوران کہاکہ وائس چیرمین کے کرشنا اور ان کے حامیوں نے لکڑیوں کے ذریعہ حملہ کر تے ہوئے زخمی کر دیا اور سخت کارروائی کرنے کا متعلقہ پولیس عہدیداروں سے اپیل کی ۔