ارباز قریشی کو سالانہ دو کروڑ کی ملازمت امیزان میں اپلائیڈ سائنٹسٹ کی حیثیت سے تقرر

   

حیدرآباد 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے وقار آباد ضلع کے کوڑنگل اسمبلی حلقہ میں واقع بمراس پیٹ منڈل کے تمکی مٹلہ کے 26 سالہ ارباز قریشی نے امیزان میں اپلائیڈ سائنٹسٹ کے طور پر سالانہ دو کروڑ تنخواہ کے ساتھ ملازمت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ یسین قریشی جو اس وقت ایکسائز محکمہ کے جوائنٹ کمشنر تلنگانہ کے عہدہ پر خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے فرزند ارباز قریشی نے 2019 میں آئی آئی ٹی پٹنہ سے کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک مکمل کیا اس کے بعد فرانس کے مشہور و معروف مشین لرننگ ماہر گیل ڈیاس کے ساتھ تین ماہ تک انٹرن شپ کی ۔ اس کے بعد انہوں نے بنگلور میں مائیکرو سافٹ ریسرچ میں دو سال تک کام کیا ۔ 2023 میں ارباز قریشی نے یونیورسٹی آف میساچوسٹس امریکہ سے آرٹیفیشل انٹلی جنس اور مشین لرننگ میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی ۔ سالانہ دو کروڑ کی ملازمت ملنے پر افراد خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مبارکبادی دی گئی ۔ ش