انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے یکم مئی یوم محنت کش اور یکجہتی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام شیئر کیا ہے۔اردغان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں یکم مئی کو یوم محنت کش اور یکجہتی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ہمارے ملک اور پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ میں اپنے تمام کارکنوں اور حلال رزق کے متلاشی محنت کش بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد اور محبت پیش کرتا ہوں۔