انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق ووجچ کے ساتھ ملاقات میں صدر ایردوان نے انہیں انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔اردغان نے نئے دور میں بھی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور تعاون کے بتدریج تقویت کے ساتھ جاری رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔اردغان ۔السیسی مذاکرات میں بھی فلسطینی زمین پر جاری اسرائیلی حملوں اور غزّہ کے لئے انسانی امداد کی کوششوں پر بات چیت کی گئی ہے۔مذاکرات میںاردغان نے کہا ہے کہ پائیدار فائر بندی کے لئے اسلامی ممالک کی شروع کی گئی کوششوں کو باہم متحد شکل میں جاری رکھنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اردغان نے دوبارہ عہدہ صدارت کے لئے منتخب ہونے پر صدر سیسی کو مبارکباد پیش کی۔