اَمان: اردن کے وزیر خارجہ ایمان صفادی نے اسرائیلی ہم منصب گابی اشکنازی سے اہم ملاقات کی ہے۔ صفادی نے اس ملاقات میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔ صفادی 3دسمبر کو اسرائیلی ہم منصب سے ہوئی ملاقات میں کہا کہ آزاد فلسطین کا قیام اس تنازعہ کے حل کے لیے انتہائی اہم ہے اور قیام امن کے حقیقی حل کے لیے مذاکراتی میز پر واپس لوٹنا اشد ضروری ہے۔ قبل ازیں فلسطینی رہنما محمود عباس فلسطین تنازعہ پر عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اردن کے دورے پر موجود تھے۔