اسلام آباد : 16 نومبر ( ایجنسیز ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سیول ایوارڈ پیش کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف ، نائب وزیراعظم اسحق ڈار ، چیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ، چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو ، فیلڈ مارشل ، ایئر چیف اور نیول چیف سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے ۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سیول ایوارڈ ’ نشان پاکستان ‘ عطا کیا ۔