اردو، تہذیبی وراثت کی طاقتور زبان: قونصل جنرل ہندجدہ

   

اردو اکیڈمی جدہ کے زیرِ اہتمام قومی تعلیم ، اسٹیج ڈرامہ اور دیگر پروگرامس
جدہ، سعودی عرب 18 ۔ نومبر (بذریعہ ای میل): اردو اکیڈمی جدہ کے زیرِ اہتمام 26ویں یومِ قومی تعلیم کی تقریب کا قونصل خانہ ہند، جدہ سعودی عرب کے احاطہ میں انعقاد عمل میں آیا۔عزت مآب فہد احمد خان سوری قونصل جنرل ہند، جدہ نے مہمانِ خصوصی اور جناب محمد شبیر قونصل تجارتی اموروپی آئی سی۔ قونصل خانہ ہند جدہ‘جناب عبد القدیر حسن صدیقی سرپرست اُردواکیڈمی اور ڈاکٹرمحمد اسلم چئیرمین آئی آئی ایس جی منیجنگ کمیٹی نے مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی- تقریب کا آغاز حافظ محمد نظام الدین غوری، خازن اردو اکیڈمی جدہ کی تلاوتِ کلامِ پاک اور جناب سید محمد خالد حسین مدنی نائب صدراردو اکیڈمی جدہ کی نعتِ رسولِ مقبول ؐ سے ہوا۔ انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ کے طلبہ و طالبات نے قومی ترانہ پیش کیا ۔ سید محمد خالد حسین مدنی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔جناب سید نعیم الدین باری نے تمام مہمانوں کو استقبال کیا۔ ناظم کی ذمہ داری ڈاکٹر خواجہ یمین الدین نے انجام دیں۔ انگریزی اور اردو تقریری مقابلوں کی نظامت بالترتیب ماسٹر سید عبد الکریم قادری اور ماسٹر خواجہ راید الدین نے جبکہ تمثیلی مشاعرہ کی نظامت شاعرجناب اطہر اسلوبی نے میں انجام دی۔ قونصل جنرل نے مولانا ابوالکلام آزاد کی گراں قدر تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تعلیم کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔اردو اکیڈمی جدہ کے صدر حافظ محمد عبدالسلام نے اپنے خطاب میں مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے ساتھ والدین اور اساتذہ کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ محترمہ آمنہ خاتون علیزئی، معلمہ، انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ (IISJ) نے قومی تعلیمی پالیسی 2020ء (NEP 2020) کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ جناب غلمان رضا نے ’’اردو کی اہمیت: علم، ہنر اور روزگار کے نئے امکانات‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی ۔ اردو اکیڈمی جدہ کے صدرحافظ محمد عبدالسلام‘ نائب صدرسید خالد حسین مدنی‘معتمد سید نعیم الدین باری اور دیگر عہدیداران کے ہاتھوں اکیڈمی کی 26ویں سالانہ خصوصی سووینئر کی رسمِ اجرا انجام دی گئی۔ یہ سووینئر جناب شیخ ابراہیم ، سرپرست اردو اکیڈمی حیدرآباد چیپٹر کی ادارت میں تیار کی گئی۔اس تقریب میں اردو اکیڈمی جدہ کے صدر و رکنِ تاسیس حافظ محمد عبدالسلام کو1998 سے اکیڈمی کے قیام، فروغ اور علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں برائے مثالی قیادت و خدمات، اعترافِ خدمات ایوارڈ پیش کیا گیا۔فرزانہ بیگم کی نگرانی میں ’’پرورش‘‘ کے عنوان سے ایک بامقصد اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا،ٹی ایم ارشد اے۔ جاوید چیف جج رہے جبکہ ڈی ٹی ایم ڈاکٹر خواجہ یمین الدین چیف کووآرڈینٹر تھے۔ ڈی ٹی ایم ساجی کوریاکوس، ڈی ٹی ایم سمیر ویران،ٹی ایم محمد‘ ٹی ایم اسلم‘ ٹی ایم مہناز آفرین اور جناب سید افضل الدین ججس کے فرائض انجام دئے۔ جوائنٹ کوآرڈینیٹر سید عبدالوھاب قادری نے اور دیگر انتظامی امور میں اراکینِ عاملہ محمد یوسف وحید، محمد یحییٰ، محترمہ سراج النساء،محمد عبدالمجیب صدیقی اور اعجاز احمد خان، کوآرڈینیٹر اسلم افغانی، حافظ نظام الدین غوری کی نگرانی میں دارالعلم کے رضاکاروں جن میں محمد حمایت علی‘ شرف الدین شرفی‘حافظ جمیل‘ حافظ مجتبیٰ‘عبدالرحیم‘ حافظ ذیشان‘حافظ زبیر‘ حافظ فیضان‘حافظ عمر‘عبدالقدیر‘ نظیف عفاف‘ محمد توصیف اور دیگر خیر خواہوں کی انتھک محنت، مخلصانہ تعاون اور نیک تمناؤں نے اہم کردار ادا کیا۔ ان تمام افراد کی مسلسل کوششیں اور بھرپور تعاون تقریب کی کامیابی کا اہم ذریعہ ثابت ہوئے۔