محبوب نگر۔/4 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کہنہ پالمور گورنمنٹ ہائی اسکول ( اردو میڈیم ) کی طالبہ کنیز فاطمہ بنت محمد خواجہ معین الدین نے حالیہ دسویں جماعت کے امتحانات میں 9.3 جی پی اے حاصل کرتے ہوئے ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا۔ اس ضمن میں ریاستی آلمیوا کے صدر شیخ فاروق حسین نے ان کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم طلباء بالخصوص اردو ذریعہ تعلیم کے طلبہ کسی قسم کے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں اور اپنا ایک نشانہ مقرر کرکے تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور جستجو سے ہم ترقی کی بلندیوں پر پہنچ سکتے ہیں۔ صدارت عشرت علی صدر ضلع آلمیوا نے کی۔ محمد ایوب جنرل سکریٹری نے کارروائی چلائی، اس موقع پر ریاستی نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شاہ ضلع قائدین سراج خان، علیم خان و دیگر اور دیگر موجود تھے۔