جناب محمد محمود علی کو سید مسکین احمد ، محمد نذیر احمد کی نمائندگی
حیدرآباد :۔ اردو اساتذہ کا تقرر جو 2017 کے ڈی ایس سی کے نتائج میں کامیاب امیدواروں کو تحفظات کی بنیاد پر مسدود کیا گیا تھا اور ایس سی ، ایس ٹی کی عدم موجودگی کی وجہ جہاں اردو ذریعہ مدارس میں تعلیم متاثر ہورہی ہے وہیں اساتذہ نہ ہونے اور عدم تقررات سے سینکڑوں کامیاب امیدوار اپنی حد عمر کو پار کرنے کے خوف سے پریشان ہیں ۔ وزیر اعلی جو اس مسئلہ سے بخوبی واقف ہیں کیوں کہ انہوں نے اسمبلی میں اعلان کیا تھا کہ اردو اساتذہ کو جنرل کوٹہ کے تحت تقررات عمل میں لائیں گے ۔ چنانچہ آج سید مسکین احمد صدر داغ دہلوی فاونڈیشن ، محمد نذیر احمد جنرل سکریٹری تنظیم جدوجہد اردو ، عبدالقیوم رکن نے ایک یادداشت محمد محمود علی وزیر داخلہ کو پیش کی اور وزیر اعلیٰ سے تقررات کے لیے عملی اقدام کے لیے زور دیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ اس مسئلہ سے واقف ہیں اور ضرور وزیر اعلیٰ کو متوجہ کریں گے ۔ وفد نے یادداشت کی نقل وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ اور محمد قمر الدین چیرمین اقلیتی کمیشن کو بھی پیش کرے گا ۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ سینکڑوں امیدواروں کے مستقبل کا خیال رکھتے ہوئے فوری تقررات عمل میں لائیں گے ۔۔
