اردو کی مخلوعہ جائیدادوں کو ڈی ریزرویشن کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic


کریم نگر ٹی ایس میسا قائدین کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے نمائندگی

کریم نگر ۔جناب جمیل الدین ٹی آر ایس لیڈر اور افضل محی الدین سرپرست و مشیر اردو ٹرینڈ ٹیچرز , صدر TS-MESA پداپلی کی نگرانی میں تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے ایک وفد نے محترمہ سبیتا اندرا ریڈی وزیر تعلیم سے ملاقات کرتے ہوئے حسب ذیل مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ٹی آرٹی 2017 کے 550 مخلوعہ جائیدادوں(550)کوڈی ریزرویشن کرنے کامطالبہ کیاگیا۔2 ٹمریس میں مخلوعہ جائیدادیں TGT 71 اور PGT 73 جائیدادوںکو ڈی ریزروکرنے کے متعلق بات کی گئی۔ کریم نگر میں تحتانوی اور فوقانوی مدارس میں موجود40 ایس اے کی مطلوبہ جائیدادوںاورچارSGT کی مطلوبہ جائیدادوں کے متعلق بات کی۔سبیتا اندرا ریڈی نے ڈی ریزرویشن اور اسپیشل اردوڈی ایس سی کے فائل کو CM پیشی میں بھیجاہے اور چند دنوں میںاس کی منظوری آنے کا تیقن دیا ہے۔ٹمریس میں موجود 150 ٹی جی ٹی اور پی جی ٹی مخلوعہ جائیدادوں کو ڈی ریزرویشن کرنے کے لئے کوپلہ ایشورمائناریٹی ویلفیئرمنسٹرکو فائل کی توثیق شدہ کاپی کو بھیج کرکاروائی آگے بڑھانے کا تیقن دیا۔کریم نگر میں موجود چالیس ایس اے اور 4 ایس جی ٹی جائیدادوں کو C&DSE کو بھیج کر ان جائیدادوں کے حصول کے لئے فائل جائزہ لیتے ہوئے کام کے شروعات کرنے کا تیقن دیا۔ہم اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن گنگولا کملاکر بی سی ویلفیئر اورجناب محمد جمیل ٹی آر ایس لیڈر کے اس میٹنگ کے انعقاد کیلئے مشکور و ممنون ہیں. اس وفد میں افضل محی الدین ایڈوائزر، تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن کریم نگر صدر سید مطہر الدین، اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن ضلع جگتیال نائب صدر محمد عابد، سید خالد (حیدرآباد)، عبدالرحمن (نظام آباد)، محمد جنید، محمد عطاء الحق (کریم نگر) و دیگر موجود تھے۔