اردو یونیورسٹی، فاصلاتی کورسز کے سالانہ امتحانات کا اعلان

   

حیدرآباد : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے زیراہتمام چلائے جارہے مختلف انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسز کے سالانہ امتحانات کا تمام امتحانی مراکز پر 4 تا 25 اگست 2021ء اہتمام کیا جارہا ہے۔ جناب مرزا فرحت اللہ بیگ، کنٹرولر امتحانات کے اعلامیہ کے بموجب 2020ء بیاچ تک کے طلبہ کے سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما پروگرامس (ریگولر اور بیک لاگ)، 2018ء بیاچ تک کے تمام طلبہ کے انڈر گریجویٹ پروگرامس (ریگولر اور بیاک لاگ) سوائے عربی پرچہ سال دوم 2018ء بیاچ کے ، 2020 بیاچ تک کے تمام طلبہ کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام (ریگولر اور بیگ لاگ) سوائے ایم اے عربک 2019ء اور 2020ء بیاچس کے امتحانات لئے جارہے ہیں۔ ٹائم ٹیبل یونیورسٹی ویب سائیٹ
manuu.edu.in/dde پر دستیاب ہے۔ انڈر گریجویٹ سال دوم کا (2018بیاچ) اور پہلے سمسٹر پروگرامس (2019کا بیاک لاگ اور 2020کا ریگولر بیاچ) کا ٹائم ٹیبل جلد ہی جاری کیا جائے گا۔