اروناچل پردیش، سکم اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اتوار کو اعلان کیا کہ اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی 4 جون کی پہلے اعلان کردہ تاریخ کے بجائے 2 جون کو ہوگی۔کمیشن نے آج یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ اسے ان دونوں ریاستوں میں انتخابات وہاں موجودہ اسمبلیوں کی میعاد ختم ہونے سے پہلے کرانا ہے ۔ دونوں ریاستوں میں قانون ساز اسمبلیوں کی میعاد 2 جون کو ختم ہو رہی ہے ۔ اس کے پیش نظر کمیشن نے ان ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 2 جون کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان ریاستوں میں انتخابی عمل 2 جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔