اروناچل کے چیف منسٹر کی گاڑیوں کے قافلہ سے کثیر رقم برآمد

   

نئی دہلی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے چہارشنبہ کو بتایا کہ اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ کی کاروں کے قافلے سے تقریباً 2 کروڑ روپئے نقد برآمد ہوئے جن کا تعلق ’’نوٹ برائے ووٹ‘ ‘اسکام سے تھا۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن پر زور دیا ہیکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کے خلاف ایک کیس درج کرے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ انتخابات میں ’’پیسے کی طاقت‘‘ کا استعمال کررہی ہے ۔