اروندکمار نے لندن میں باوقارگرین ایپل ایوارڈ حاصل کیا

   

حیدرآباد17 جون (یو این آئی) تلنگانہ کے اروندکمار اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق نے باوقار گرین ایپل ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ کل لندن میں دیا گیا ۔ تلنگانہ میں لندن کے غیرمنافع بخش ادارہ دی گرین آرگنائزیشن سے بین الاقوامی خوبصورت عمارتوں کیلئے پانچ گرین ایپل ایوارڈس حاصل ۔ عمارتوں کے ڈیزان اور بحالی کیلئے تلنگانہ کے کارناموں کو تسلیم کرکے ایوارڈس یادگیر گٹہ مندر، تلنگانہ سکریٹریٹ، درگم چیرو کیبل بریج، اینٹی گریٹیڈ کمان کنٹرول اور معظم جاہی مارکٹ کو حاصل ہوئے ۔