اروند کیجریوال کو نفرت انگیز تقریر کیس میں فوری راحت، سپریم کورٹ نے ٹرایل پر روک لگائی

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مبینہ اشتعال انگیز تقریر کیس میں سپریم کورٹ سے فوری راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے یوپی میں 2014 کے مبینہ نفرت انگیز تقریر کیس میں مقدمے کی سماعت روک دی۔ عدالت نے کیجریوال کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اروند کیجریوال نے جنوری میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا، جس نے ان کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔اس سے قبل سلطان پور کی عدالت نے ان کی ڈسچارج کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔