نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے بمشکل ایک ہفتہ قبل الیکشن کمشنر ارون گوئل کا اچانک اور غیر متوقع استعفیٰ سب کیلئے حیران کن ہے لیکن کمیشن کے اندرونی ذرائع نے نشاندہی کی ہیکہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ واضح اختلافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارون گوئل نے مغربی بنگال میں تیاریوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دینے کیلئے کولکتہ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا جہاں پارلیمانی نشستوں کی تعداد 42 ہے۔ مبینہ طور پر کمار سے اختلافات تھے جنہوں نے 5 مارچ کو اکیلے میڈیا سے خطاب کیا اورانہوں نے ذکر کیا کہ گوئل صحت کی خرابی کی وجہ سے دہلی واپس آئے ہیں تاہم گوئل کے قریبی ذرائع نے اس کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ صحتمند ہیں۔
