نئی دہلی،6فروری(سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے آج ارکان پارلیمنٹ کو نصیحت دی کہ وہ مناسب وجہ پر ہی ایوان سے چھٹی لیں۔ ایوان کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے مسٹر نائیڈو نے ارکان کو اطلاع دی کہ بینی پرساد ورما نے صحت خراب ہونے اور کیرالہ کانگریس (ایم)کے جوش کے منی نے پارٹی کے کام کاج کے لئے چھٹی کی درخواست دی ہے ۔ایوان کے ذریعہ ان اراکین کو چھٹی کی اجازت دئے جانے کے بعد مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ایوان نے مسٹر منی کو چھٹی کی اجازت دے دی ہے لیکن اراکین کو چھٹی لینے کے لئے پارٹی کے کام کاج کا ذکر نہیں کرنا چاہئے کیونکہ سبھی لیڈروں کو پارٹی کا کام کرنا ہی ہوتا ہے ۔ انہوں نے سبھی ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ چھٹی لینے کے لئے مناسب وجہ لکھیں۔پارٹی کے کام کاج کو بطور چھٹی کی وجہ پیش نہیں کیا جانا چاہئے ۔