استری ندھی ایوارڈس میں نظام آباد کو پہلا مقام: کویتا

   

حیدرآباد10مارچ (یواین آئی)رکن پارلیمنٹ کویتا نے کہا ہے کہ استری ندھی ایوارڈس میں نظام آباد کو دیگر پانچ ایوارڈس کے ساتھ پہلا مقام حاصل ہوا ۔کویتا نے اپنے ٹوئیٹ میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے انگریزی ٹوئیٹ کے ساتھ تلگو روزنامہ کا صفحہ بھی پوسٹ کیا جس میں واضح کیا گیا کہ ان ایوارڈس میں نظام آباد سرفہرست رہا ۔کویتا نے کہا کہ 137.83کروڑ روپئے کے نشانہ کے برخلاف 150.79کروڑروپئے کے قرضہ جات اس اسکیم کے تحت تقسیم کئے گئے ۔