استنبول23 جون (سیاست ڈاٹ کام) استنبول میں آج میئر کے عہدہ کے لئے رائے دہی ہوئی۔ اسے ترکی جمہوریت اور اُس کے صدر رجب طیب اردگان کی آزمائش سمجھا جارہا ہے۔ یہ رائے دہی ایک ایسے وقت ہورہی ہے جبکہ ترکی کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ استنبول میں پہلی بار رائے دہی مارچ میں ہوئی تھی جس کو منسوخ قرار دیا گیا تھا۔ جبکہ برسر اقتدار پارٹی کا امیدوار بہت کم اکثریت سے ناکام رہا تھا اور انتخابی عہدیداروں نے رائے شماری میں دھاندلیوں کے الزام کو تسلیم کرلیا تھا۔ اتفاق سے آج کی رائے دہی بھی ایک ایسے وقت ہورہی ہے جبکہ ترکی کو معاشی بحران کا سامنا ہے۔