استھانہ نے جائزہ حاصل کرلیا

   

نئی دہلی : گجرات کیڈر کے آئی پی ایس آفیسر راکیش استھانہ نے آج دہلی پولیس کمشنر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ انہیں سبکدوشی سے تین روز قبل ایک سالہ توسیع دیتے ہوئے اس عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔ کانگریس نے اعتراض کیا کہ استھانہ کا تقرر سپریم کورٹ رولنگ کے مغائر ہے۔ مرکز نے کہا کہ ان کو عوامی مفاد میں توسیع دی گئی ہے۔