اسحاق ڈار کی سرکاری دورہ پر بنگلہ دیش آمد

   

ڈھاکہ ۔ 23 اگست (ایجنسیز) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے۔ اسحاق ڈار کا دورہ بنگلہ دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے، ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ اسحاق ڈار چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملیں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ 13 برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہے۔