اسرائیلی سفارتخانہ پر دھماکہ دہلی کے بعض ایرانی شہریوں سے پوچھ گچھ

   

جمعہ کی شام اولا۔اوبر کی خدمات حاصل کرنے والوں کی جانچ
نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں واقعہ اسرائیلی سفارت خانہ کے نزدیک گزشتہ جمعہ کو ہونے والے دھماکہ کے معاملہ کی جانچ جاری ہے۔ دہلی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے جائے دھماکہ سے پھٹ چکی بیٹری سمیت کئی چیزیں برآمد کی گئی ہیں جن کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ این ایس جی کی ایک ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر چھان بین کی ہے۔دریں اثنا، دہلی پولیس نے دہلی میں رہ رہے کچھ ایرانیوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے۔دہلی پولیس کی کرائم برانچ جمعہ کی شام اولا اور اوبر کی کیاب سروس حاصل کرنے والی کی جانچ کر رہی ہے۔ اسرائیلی سفارتخانہ پر دھماکہ کے سلسلہ میں کرائم برانچ ان لوگوں کی تفصیلات کی جانچ کر رہی ہے جنہوں نے گزشتہ روز کیاب کے ذریعہ شام 3 بجے 6 بجے تک اے پی جے عبد الکلام روڈ (اورنگ زیب روڈ) تک کا سفر کیا تھا۔واضح رہے کہ جمعہ کی شام وجئے چوک کے قریب واقع اسرائیلی سفارت خانہ پر کم طاقتور دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا البتہ قریب میں ٹھہری کاروں کے شیشے چکناچور ہوگئے۔ پولیس نے اس واقعہ کے فوری بعد علاقہ کو گھیر لیا اور سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔