اسرائیلی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا، بے حرمتی کی گئی

,

   

بیت المقدس : مقبوضہ بیت المقدس میںدرجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ گذشتہ روز پولیس کی نقائص سے پاک سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت کئی انتہا پسندوں نے مراکشی دروازے سے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔ ایک سو سے زائد آباد کاروں نے اسرئیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا ،قابض فوج نے نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینیوں کی شناخت پریڈ کی اور ان کے شناختی کارڈز ضبط کرلئے۔