اسرائیلی فوج جلد غزہ کے اندر ہو گی: وزیر دفاع

   

تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلینٹ نے اطلاع دی ہے کہ زمینی فوج غزہ کی سرحد پر جمع ہونے کیلئے تیار ہے تاکہ فلسطینیوں کی ‘ انکلیو ‘ کو اندر سے دیکھ سکیں۔ وزیر دفاع نے یہ بات جمعرات کے روز کہی جس کا اشارہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے نزدیک آجانے کی طرف تھا۔7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل فضائیہ کے ذریعہ غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کی 1400 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ اس مشکل وقت میں اظہاریگانگت کیلئے صدر جوبائیڈن کے بعد برطانوی وزیر اعظم رشی سونک بھی تل ابیب پہنچے ہیں۔امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی یورپی ملکوں کی حکومتیں اسرائیل کی غزہ پر جاری فضائی اور ممکنہ زمینی حملوں کیلئے کھل کر حمایت کر رہی ہیں۔