تل ابیب: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت جاری رکھنے کیلئے اگلے ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل نے کہا کہ اس وفد کو معاہدہ میں انسانی مسائل کے تکنیکی پہلوؤں پر بات کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس معاہدہ پر اتفاق متوقع ہے اس میں لڑائی میں ساڑھے چار ماہ کا وقفہ، غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور انسانی امداد میں اضافہ بھی شامل ہے ۔