اسرائیلی کابینہ میں جنگ بندی کیخلاف احتجاج، کئی وزراء مستعفی

   

تل ابیب : اسرائیل کے انتہائی متعصب وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے استعفی دیدیا ہے۔بن گویر اور اس کی زیرِ قیادت پارٹی ‘یہودی پاور’ کے وزراء نے کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ یہودی پاور پارٹی کے بیان کے مطابق بن گویر نے وزارتِ قومی سلامتی سے، یٹزاک واسرلوف کے وزارتِ ترقی ، امیچائی ایلیاہو کے وزارتِ میراث سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ بن گویر کی زیرِ قیادت یہودی پارٹی کے کابینہ میں 6 ممبران ہیں، بن گویر نے قبل ازیں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حماس کے ساتھ فائر بندی سمجھوتہ نافذ کیا گیا تو وہ کابینہ میں موجود یہودی پاور پارٹی کے دیگر وزراء کے ہمراہ مستعفی ہو جائیں گے۔