یروشلم۔ اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بارعرب پارٹی کا حکومت میں شمولیت کا امکان ہے۔ حکومت بنانے کیلئے120 میں سے 61 سیٹیں درکار تھیں۔ اسرائیل کے گزشتہ الیکشن میں نیتن یاہو کے مخالف اتحاد نے57 سیٹیں حاصل کیں جبکہ حکمران جماعت’لیکود‘ اور اس کے اتحادیوں کو52 سیٹوں پر کامیابی ملی۔ مسلمان عربوں کی جماعت’یونائیٹڈ عرب پارٹی‘ نے4 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ اسرائیل کی آئندہ حکومت میں مختلف مکتبہِ فکر کی جماعتیں تو شامل ہوں گی ہی ساتھ میں عرب پارٹی بھی اس میں اہم کردار ادا کرے گی۔ حکومت میں شامل یونائیٹڈ عرب پارٹی باہر سے حکومت کی حمایت نہیں کر رہی بلکہ اس کا ایک حصہ ہے۔
