اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کے حل کیلئے دو ریاستی حل ضروری :قطر

,

   

ابوظبی۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر سے کہا ہے کہ اسرائیل سے تنازعہ کی یکسوئی کیلئے قطر، فلسطین کے دو ریاستی تجویز کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے مشیر یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے بعد عرب ممالک کے دورے پر ہیں۔کشنر کے ان دوروں کا مقصد دیگر عرب ریاستوں اور ممالک کو بھی یو اے ای کی تقلید پر آمادہ کرنا ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے کل قطر کے امیر سے بھی ملاقات کی تھی۔متحدہ عرب امارات تیسرا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل سے اپنے تعلقات بحال کر لیے ہیں، اس قبل اسرائیل کے پڑوسی ممالک مصر اور اردن نے کئی دہے قبل ہی صہیونی ریاست کو تسلیم کر لیا تھا۔قطر آنے سے قبل جیرڈ کشنر نے سعودی عرب اور بحرین کا بھی دورہ کیا تھا اور انہیں امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے۔