پیرس ۔ 17 اگست (ایجنسیز) فرانس کی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے میں ہزاروں نئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ ترک کر دے جسے اس نے “بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔وزارت کے ترجمان نے کہا کہ فرانس مقبوضہ مغربی کنارے کے خاص طور پر متنازعہ علاقے میں 3,400 مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے کی “انتہائی سختی کے ساتھ مذمت کرتا ہے”۔کئی ممالک نے کہا ہے کہ ای ون نامی منصوبے سے دارالحکومت مشرقی یروشلم کے ساتھ مستقبل کی ایک متصل فلسطینی ریاست کی امیدیں کمزور ہو جاتی ہیں۔
انڈونیشیا میں 5.8 شدت کا زلزلہ
بیجنگ، 17 اگست (یو این آئی) امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ہفتہ کے روز جی ایم ٹی کے مطابق رات 10 بج کر 38 منٹ 52 سیکنڈ پر انڈونیشیا کے پوسو سے 15 کلومیٹر شمال میں 5 اعشاریہ 8 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ۔زلزلے کا مرکز، 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور 1.26 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 120.74 ڈگری مشرقی طول بلد پر تھا۔