اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک

,

   

2بندوق برداروں کو بھی ختم کرنے پولیس کا دعویٰ، فلسطینی ہونے کا شبہ

یروشلم: اسرائیل میں ایک بس اسٹاپ پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔میڈیاکے مطابق اسرائیلی شہر یروشلم کی ایک مرکزی شاہراہ کے بس اسٹاپ پر درجنوں افراد کھڑے تھے کہ کار سوار مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا اور کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔اسرائیلی فوج نے دونوں حملہ آوروں کو مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حملہ آور شکل اور حلیے سے فلسطینی لگ رہے تھے۔ ایک سے M۔16 اور دوسرے کے پاس سے پستول ملا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جلد پتا لگالیں کہ ان کا تعلق کس گروپ سے تھا۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری اور برّی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں سے نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔اسی طرح مغربی کنارے میں بھی 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں جن میں اب تک 230 سے زائد فلسطینی شہید اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔حماس کے اسرائیل میں حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی۔ فی الحال غزہ میں جنگ بندی جاری ہے جس کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ عمل میں لایا گیا۔