تل ابیب : اسرائیل کے شہر العاد میں کئے گئے حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔اسرائیل پبلک نشریاتی ادارے KAN کے مطابق العاد میں حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی اور اسرائیل پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔اسرائیل کے ہنگامی امداد کے ادارے ریڈ داودی اسٹار کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔دوسری طرف اسرائیل پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اطراف کے علاقوں سے اضافی سکیورٹی ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کی نوعیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔