اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بند کردی

   

تل ابیب : اسرائیل نے دارالحکومت تل ابیب کے قریب واقع خضرا شہر سے لے کر ملک کے شمالی علاقوں تک کی فضائی حدود کو پروازوں کیلیے بند کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ عمل درآمد 24 گھنٹے کے لیے لاگو ہوگا البتہ شاہراہوں پر آمدورفت سے متعلق کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نیگزشتہ روزبیروت پرفضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر فواد شکر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا جبکہ آج صبح حماس کے لیڈراسماعیل ہنیہ تہران میں ہوئے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔