اسرائیل نے بھارت سمیت سات ممالک کے سفرپرپابندی لگائی

,

   

اسرائیل نے کوویڈ 19 میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو بھارت اور چھے دیگرممالک کے سفرپرپابندی عائدکردی ہے۔اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت صحت نے ایک مشترکہ پریس ریلیزمیں کہاہے کہ اسرائیلی شہریوں کو یوکرین، برازیل ، ایتھوپیا ، جنوبی افریقہ ،بھارت ، میکسیکو اور ترکی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ حکم 3مئی سے نافذ ہوگا اور 16 مئی تک نافذ العمل ہوگا۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ غیر اسرائیلی شہری اگران ممالک میں مستقل طورپرقیام کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان ممالک کا سفر کرسکیں گے۔یہ حکم ان لوگوں پر لاگو نہیں ہوگا جو ان ممالک میں سے کسی میں ہوائی اڈوں پر 12 گھنٹے تک طیارے کے انتظار میں ٹھہر رہے ہیں۔