اسرائیل نے حماس کی قیدیوں کے تبادلےکی تجاویز مسترد کردی

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب: ذرائع نے منگل کو عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے سست طریقہ کار کے مطابق ایک ماہ سے زیادہ کی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اسرائیلی جنگی کونسل نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ حماس ہر دن کے پرسکون رہنے کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو رہا کرنا چاہتی ہے۔ حماس نے مستقل جنگ بندی کی شرط کو ترک کرتے ہوئے اس کی جگہ یہ شرط رکھی کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی سے انخلاء کرے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں 40 سے 50 اسرائیلی قیدیوں کو 1 کے بدلے 3 فارمولے میں رہا کیا جائے گا۔ذرائع نے وضاحت کی کہ حماس نے قطری اور مصری ثالثوں کو اپنے موقف سے آگاہ کیا، جب کہ فریقین نے حماس کے ردعمل سے اسرائیل کو آگاہ کیا۔امریکی نیوز سائٹ Axios نے اسرائیلی حکام اور ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک حماس نے غزہ کی پٹی میں تقریباً تین ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوشش میں قیدیوں کے تبادلے کے ایک نئے معاہدے کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے۔امریکی ویب سائٹ نے پیر کے روز اسرائیلی حکام میں سے ایک کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اسرائیل نے اس تجویز کو مسترد کر دیا، لیکن حماس اب یرغمالیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔اب حماس نے غزہ میں جنگ روکنے کی تجویز بھی پیش نہیں کی۔