تل ابیب : اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں ہلاکت خیز شوٹنگ واقعہ کے بعد مغربی کنارہ میں حماس کے ایک اڈے سے زائداز 50 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ صیہونی مملکت کی داخلی سکیورٹی ایجنسی اور آرمی نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ یہ کارروائی گزشتہ روز کی گئی۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ حماس کے کارندے اسرائیلیوں کیخلاف حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔