غزہ : غزہ پٹی پر 102 دن کی جنگ کے بعد ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے غزہ سے اپنے چار جنگی ڈیویژنوں میں سے ایک کو واپس بلا لیا۔اخبار نے بتایا کہ غزہ پٹی سے فوج کے 36 ویں ڈیویژن کا انخلاء اس کے منصوبوں کے فریم ورک میں آتا ہے جس میں حماس کے ساتھ طویل جنگ کے لیے افواج کی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق اس ڈیویژن کی افواج ایک مختصر وقفہ لیں گی اور پھر دوبارہ تیاری کریں گی۔اس کے بعد فوج فیصلہ کرے گی کہ آیا اسے دوبارہ تعینات کرنا ہے یا نہیں اور اسے تازہ ترین تشخیص کی بنیاد پر کہاں تعینات کیا جائے گا۔اسرائیلی رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں غزہ پٹی میں لڑائی میں 36ویں ڈویڑن نے اہم کردار ادا کیا۔اسپیشل فورسز کے ساتھ اب بھی غزہ پٹی میں تین جنگی ڈیویژن موجود ہیں، جو پورے غزہ میں لڑ رہے ہیں۔اسرائیل نے غرب اردن کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر غزہ سے ڈوڈیوان اسپیشل فورسز یونٹ کو مغربی کنارے منتقل کر دیا ہے۔گذشتہ دسمبرمیں اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی سے گولانی بریگیڈ کو 60 دن کی لڑائی کے بعد واپس بلا لیا تھا، جس میں اسے بریگیڈ کی صفوں کو دوبارہ منظم کرنے کے الزامات کے تحت بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔