اسرائیل نے فلسطینیوں کیلئے دمشق گیٹ کھول دیا

   

Ferty9 Clinic


یروشلم: اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں رمضان کے روایتی اجتماعات پر عائد پابندیوں کو ختم کر دیا ہے۔ اس اقدام سے گزشتہ کئی روز سے جاری کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔اسرائیلی پولیس نے اتوار کی رات کو یروشلم میں فلسطینیوں کو دمشق گیٹ کے باہر جمع ہونے اور رمضان میں عبادت کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اس چوک تک رسائی فراہم کر دی ہے جس پر پابندی کی وجہ سے فریقین کے درمیان گزشتہ کئی روز سے جھڑپیں ہو رہی تھیں۔اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، ”مذہبی رہنماؤں، مقامی لیڈروں اور دوکان داروں سے صلاح و مشورے کے بعد بریکیڈ اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یروشلم میں، ”سبھی کے امن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے” یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اس اعلان کے فوری بعد سینکڑوں فلسطینیوں نے بطور جشن وہاں ریلیاں نکالیں اور گیٹ کے باہر نماز ادا کرنے کے ساتھ ساتھ دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا۔
کورونا بحران : ہم ہندوستان کے ساتھ ہیں:پاکستان
اسلام آباد: کورونا سے پیدا ہوئے بحران میں ملک کی مدد کیلئے سب ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ اسی پہر میں پاکستان نے بھی ہندوستان کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ ادھر ہمسایہ ملک پاکستان کے اپوزیشن لیڈرا ن نے بھی کورونا وبا سے لڑ رہے ہندوستانی عوام کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک مل کر کورونا بحران سے نکیں گے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اللہ سے اس بحران کو دور کرنے کی دعا کی ہے۔ عمران خان حکومت نے ایک دن پہلے ہی ہندوستان کی مدد کی پیشکش کی تھی۔پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ موت اور بیماری کے وقت انسانیت، مذہب اور قوم سے بالاتر ہوتی ہے۔ ہم کووڈ۔19 سے بری طرح متاثر ہوئے ہندوستان کے عوام کیلئے دعا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ سمجھداری سے کام لیا جائے گا اور جنوبی ایشیائی ممالک ایک دوسرے کو تباہ کرنے پر اربوں روپے خرچ کرنے کے بجائے اپنے لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرسکیں گے۔