غزہ : حماس نے اسرائیل پر حملوں میں ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے ہتھیار استعال کئے ہیں۔ میڈیاکے مطابق اس نتیجے پر پہنچنے کی بنیاد عسکریت پسند گروپ کی ایک ویڈیو اور اسرائیل کی جانب سے ضبط کیے گئے ہتھیار ہیں۔ شمالی کوریا حماس کو ہتھیار فراہم کرنے کی تردید کر چکا ہے۔ ہتھیاروں کا ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کی طرف سے کیا گیا تجزیہ اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ حماس نے شمالی کوریا کا بنایا گیا ہتھیار ’ایف 7 پروپیلڈ گرینیڈ‘ حملوں میں استعمال کیا ہے۔