اسرائیل کو تیل دینے والی کمپنیوں پر معاشی پابندیوں کا مطالبہ

   

نیویارک : عالمی سطح پر امن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے والے ادارے اقوام متحدہ کے دو نمائندوں نے تیل کی تین عالمی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کو تیل سپلائی بندکر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوراک کیحق سے متعلق اقوام متحدہ کیخصوصی نمائندے مائیکل فخری نے ریسرچ بھی پیش کی ہے۔مائیکل فخری کے مطابق امریکہ ، برازیل، روس، آذربائیجان اور قازقستان کے ذریعہ اسرائیلی فوج کو تیل دیا جا رہا ہے، اسرائیلی فوج کو تیل سپلائی کرنا غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہونے جیسا ہی ہے۔