اسرائیل کو یحییٰ السنوار کے بھائی محمد کی تلاش

   

مقبوضہ بیت المقدس: حماس کو بلاشبہ گزشتہ موسم خزاں میں اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اسرائیل نے تحریک کے رہنما اور 7 اکتوبر کے حملے کے مبینہ محرک یحییٰ السنوار کو ہلاک کر دیا۔ تاہم السنوار کے چھوٹے بھائی محمد نے اپنے بھائی کی جگہ تحریک اور جنگ دونوں کی کمان سنھبال لی۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق محمد السنوار نے مسلح تحریک کی تعمیر نو کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔اس نے بھرتی مہم شروع کی جب لڑائی جاری تھی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسرائیلی فوج نے تحریک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، لیکن اسے گزشتہ مہینوں کے دوران ان علاقوں میں واپس جانے پر مجبور کیا گیا ہے جہاں اس نے پہلے عسکریت پسندوں کا صفایا کردیا تھا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس تناظر میں اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل عامر عویوی نے کہا کہ حماس کی تعمیر نو کی رفتار اسرائیلی فوج کی جانب سے اس کے خاتمے کی رفتار سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد سنوار سارے امور کا انتظام چلاتے ہیں۔