اسرائیل کی جارحیت کیخلاف لندن میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

   

لندن : غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانیہ میں بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ اسرائیلی حملوں کے گیارہ ماہ مکمل ہونے پر لندن میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا۔اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس کے علاوہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم رْکوانے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 90 فیصد سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔