اسرائیل کے اب تک صر ف 250 فوجی ہلاک

   

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ میں لڑی جانے والی اب تک کی اسرائیلی زمینی جنگ میں 250 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان ہلاکتوں سے متعلق فوج کی ویب سائٹ پر پیر کے روز باضابطہ بتایا گیا ہے۔اسرائیلی سیکیورٹی سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ 249 کی ہلاکت اتوار کے روز تک ہوئی تھی۔ جبکہ 250 واں اسرائیلی فوجی الشفاء ہاسپٹل پر ہونے والے حملے میں مارا گیا ہے۔عینی شاہدوں کے مطابق پیر کے روز اسرائیلی فوج نے الشفاء ہاسپٹل پر حملہ کیا ہے۔ ہاسپٹل میں بہت سے زخمی اور بیگھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے ہاسپٹل پر بمباری کی۔