حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں سونے کی قیمت میں ایک عارضی کمی کے بعد پھر اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی سطح پر موجودہ سیاسی منظر کے باعث یہ اضافہ ہوا ہے ۔ 24 کیرٹ ، 10 گرام ( ایک تولہ ) سونے کی قیمت جو حال تک 55 ہزار اور 58 ہزار روپئے کے درمیان تھی اب 60 ہزار روپئے کے نشانہ کو پار کر گئی ہے ۔ پیر کو سونا 60,110 روپئے دس گرام فروخت ہوا ۔ 22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔ جس کی قیمت اب 55,100 روپئے ہوگئی ہے ۔ سونے کی قیمت میں اس اضافہ کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان لڑائی سے منسوب کیا جارہا ہے ۔۔