اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس سنجنا سمہا کو سیول سرویس میں 37 واں رینک، تلنگانہ کے امیدواروں میں ٹاپ رینک

   

حیدرآباد۔/31مئی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے عہدہ پر خدمات انجام دینے والی خاتون عہدیدار وی سنجنا سمہا نے سیول سرویس امتحانات 2021 میں تلنگانہ میں ٹاپ رینک حاصل کیا ہے۔ سنجنا سمہا نے دوسری مرتبہ سیول سرویس امتحانات میں حصہ لیتے ہوئے 37 واں رینک حاصل کیا جو تلنگانہ میں رینک حاصل کرنے والے امیدواروں میں سب سے زیادہ ہے۔ قبل ازیں انہیں سیول سرویس امتحان میں 201 واں رینک حاصل ہوا تھا اور انہوں نے انڈین رینو سرویس ( آئی آر ایس ) کو اختیار کیا تھا۔ وہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدہ پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 37 واں رینک حاصل کرنا ان کیلئے انتہائی پُرمسرت لمحہ ہے۔ نئے رینک کے اعتبار سے وہ آئی اے ایس زمرہ کو اختیار کرسکتی ہیں۔ اسی دوران حیدرآباد کے ایک اور امیدوار ڈاکٹر کرن مائی کپی شیٹی نے عثمانیہ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس اور ایم ایس کی تکمیل کے بعد سیول سرویس میں 56 واں رینک حاصل کیا۔ حیدرآباد کے دیگر 3 رینکرس میں سید مصطفے ہاشمی 162، پوترا متیپ 608 اور بی اسمرن راج 676 رینک شامل ہیں۔ر