لندن : نیوزی لینڈ میں د ومساجد پر ہونے والے حملو ں کے تناظر میں ساڑھے تین سو سے زائد مسلم علماء کرام اسکالرس او ررہنماؤں نے مغربی ریاستوں او رمیڈیاسے اپیل کی کہ وہ ’’ اسلاموفوبیا ‘’ کے خاتمے کے لئے آگے آئیں ۔ برطانوی اخبار ’’ دی گارجین ‘‘ اس تعلق سے ایک مضمون شائع ہوا ہے ۔ مضمون کے مطابق نیوزی لینڈ قتل عام اسلام او رمسلمانو ں سے نفرت کی وجہ سے ہوا ہے ۔
ان حملوں کے بعد دنیا بھر میں مسلم ممالک اسلامو فوبیا کے انسداد کیلئے مطالبات کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ ۱۵؍ مارچ کو دہشت گرد نے دو مساجد پر حملہ کرتے ہوئے ۵۰؍ افراد کو شہید کردیا ۔