بھِنڈ۔ 30 مارچ (یو این آئی) بھنڈ میں ایک نوجوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے بعد پولیس اس کی تلاش میں ہے ۔موصولہ معلومات کے مطابق ایک نوجوان نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ اسٹیٹس پر ہتھیاروں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز کب کی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ متعلقہ نوجوان ۔ گاؤں بج پوری کا رہائشی ہے ۔ذرائع کے مطابق نوجوان کا گاؤں کے کچھ لوگوں کے ساتھ پرانا تنازع بھی چل رہا ہے ۔ تقریباً ایک سال پہلے اس نے اپنے مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اب ایک بار پھر اس نے ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال کر اپنی دھاک جمانے اور مخالفین کو بالواسطہ دھمکانے کی کوشش کی ہے ۔ اس معاملے کے سامنے آتے ہی پولیس چوکس ہو گئی ہے ۔ دیہات تھانہ انچارج مکیش شاکیہ نے بتایا کہ وائرل تصاویر اور ویڈیوز کی جانچ کی جا رہی ہے ۔